ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزیر حیدر مصلحی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں سرگرم دہشت گرد گروہ پژاک کے خلاف سکیورٹی کارروائی کا سلسلہ جاری رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ اس دہشت گرد گروہ کو جڑوں سے اکھاڑ کرپھینک دیا جائے گا اور اس کی نابودی تک سکیورٹی کارروائی جاری رہےگی۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شید الشہداء (ع) یونٹ کے سپاہیوں نے اس گروہ کے خلاف کچھ عرصہ سے کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پژاک دہشت گرد گروہ کو زبردست جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے پژاک دہشت گرد گروہ ترکی اور ایران کے خلاف سرگرم عمل ہے اس دہشت گرد گروہ کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
............
/169
8 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 270789
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزیر حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ ایران میں سرگرم دہشت گرد گروہ پژاک کے خلاف سکیورٹی کارروائی کا سلسلہ جاری رہےگا۔